کوئٹہ : نواکلی میں 2 گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نواکلی میں پرانی دشمنی کی بنا پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد خان جاں بحق جبکہ عبداللہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔