کوئٹہ : پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل کیس سے بری

 Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کو اکبر بگٹی قتل کیس سے بری کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ساتھ کیس سے بری ہونے والوں میں آفتاب احمد خان شیر پائو اور شعیب نوشیروانی کے نام بھی شامل ہیں۔

دونوں افراد کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جمیل بگٹی کی جانب سے اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا۔

اکبر بگٹی کو 2006 ء میں قتل کیا گیا تھا جس میں سابق صدر پرویز مشرف کو نامزد کیا گیا تھا۔