کوئٹہ : پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال

PIA Employees Strike

PIA Employees Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی دوسرے روز بھی احتجاجاً دفاتر کی تالہ بندی۔

ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کے ملازمین دوسرے روز بھی دفاتر میں کام چھوڑ رکھا ہے، دفاتر کی بندش کی وجہ سے ٹکٹوں کی بکنگ، کارگو اور کورئیر سروس بند ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو کارپوریشن سے پبلک لمیٹڈ میں تبدیل کر کے شب خون ماراہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی اور وہ احتجاج 2 فروری تک جاری رکھیں گے۔