کوئٹہ : بارش سے گھر کی دیوار گرگئی، 15 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نچاری روڈپر بارش کے باعث ایک گھر کی دیوار سڑک کی جانب گر گئی۔

جس سے تین خواتین اور چار بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ھسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔