نوابشاہ : قاضی احمد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

Nawabshah

Nawabshah

نوابشاہ (جیوڈیسک) نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نوابشاہ کے قریب قاضی احمد کے شاہی بازار میں موٹر سائیکل سوار دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔