کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے بچی جاں بحق، 17 افراد زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔

سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ نیو سریاب پولیس اسٹیشن کے سامنے واقع ہوٹل کے باہر دھماکا ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ 5 دیگر افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔