کوئٹہ، کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اختر اباد کی کلی مسلم آباد میں بچوں نے کھیلتے ہوئے کچرے سے ایک کھلونا نما چیز اٹھائی جیسے اسے کھولنے کی کوشش کی وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ بشیر احمد زخمی ہو گیا جنھیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔