کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے منیر مینگل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد اور قریب سے گزرنے والا ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص ہو گیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم تفتیش کے لئے جائے واردات سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔