سب سڈی کی عدم فراہمی، کولمبیا کے کسان سڑکوں پر نکل آئے

Colombian Farmers

Colombian Farmers

بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں ہزاروں کسان حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم نہ کئے جانے پر سڑکوں پر نکل آئے۔ کولمبیا میں سیکڑوں کسانوں نے مطالبات نہ مانے جانے پر احتجاجا کام روک دیا۔ کسانوں کا مطالبہ تھا کہ کا فی کی قیمت میں کمی کے باعث حکومت کو کسانوں کو سبسڈی فراہم کرنی چاہئے مگر کئی روز کے احتجاج کے باووجود حکومت نے انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے جس کے بعد ہزاروں کسان سڑکوں ہر نکل آئے اور اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا۔

گذشتہ کئی سالوں سے کافی کی تیاری میں استعمال کی جانے والی مخصوص بین کی قیمت میں کمی کے باعث کافی تیار کرنے والے کسان فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسانوں کو سبسڈی فراہم کردی ہے مگر کسانوں کا مطالبہ ہے کہ وہ کافی کی معقول قیمت مقرر کئے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔