فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک

Philippines Flood

Philippines Flood

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہو گئے ہیں فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور اس کے ارد گرد کے صوبے طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں اور اہم شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔

جس سے ہزاروں افراد گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ 200 سے زائد انخلائی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔