رحیم یار خان: کار اور ٹرالی میں تصادم، تین افراد جاں بحق

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں کار اور ٹرالی میں ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

اقبال آباد کا رہائشی مقصود احمد اپنی فیملی کے ساتھ خانپور میں اپنی ماں کی عیادت کے لیے جا رہا تھا کہ کوٹ سمابہ کے قریب کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے مقصود، اس کی بیوی زاہدہ اور پانچ سالہ بیٹا عمر فاروق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چار بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔