رحیم یارخان، نامعلوم افراد نے خاتون کے کان کاٹ دئیے، خاتون ہلاک

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے خاتون کے دونوں کان کاٹ دئیے ، متاثرہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سہجہ کے ایک گھر میں داخل ہوکر نا معلوم افراد نے 36 سالہ خاتون کے دونوں کان تیز دھار آلے سے کاٹ دئیے جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔نامعلوم افرا د نے رات کے وقت بشیراں بی بی کے تیز دھار آلے سے دونوں کان کاٹ دیئے اور ملزمان کان اپنے ساتھ لے گئے خاتون کوتشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات ہے اورخاتون کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں ۔ایس ایچ او امجد رشید کے مطابق مقتولہ کے بھائی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مگر ملزمان کے پاؤں کے نشانات گاؤں سے باہر نہیں ہیں اور پولیس تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے۔