ریلوے کو ساڑھے 5 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا، سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) اربوں روپے سالانہ خسارے میں چلنے والی ریلوے کو ڈیزل کی روز بروز بڑھتی قیمتوں نے مزید پریشان کر رکھا ہے۔ وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو ساڑھے 5 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔ وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا۔

خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کو بتایاکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وہ کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کم ازکم 7 دن کا ڈیزل ریزرو رکھا جائے۔ ریلوے افسران نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ مسافر ٹرینوں میں لائٹ، پنکھوں اور ایئر کنڈیشنڈ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 3 پاور وین سسٹم درست کر کے ٹرینوں کے ساتھ لگا دیئے گئے ہیں۔