برسات میں عوام کو حادثات پریشانی اور ٹریفک جام سے بچانے کے اقدامات کئے جائیں

کراچی : شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بناکر متوقع برساتوں کے دوران شہریوں کو پریشانی اور حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں ۔نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں شریک۔

چیئرمین سماجی ونگ محمد رئیس چیئرمین سیاسی ونگ جمیل اقبال چیئرمین ہیلتھ ونگ ڈاکٹر سکندر شیخ چیئرمین تعمیرنو ونگ ارشد انور چیئرمین ایجوکیشن ونگ ڈاکٹرعارف چیئرمین یوتھ ونگ ادیب مشرقی چیئرمین اسٹوڈنٹ ونگ محمد فیصل خان۔

چیئرمین خواتین ونگ شمع خان مونا چیئرمین اقلیتی ونگ شری ہنس راجکمار نے کراچی میں جگہ جگہ لگے کچرے کے ڈھیر صفائی کی ناقص صورتحال اورتباہ حال سیوریج نظام کے ساتھ نالوں پر قائم تجاوزات اور برساتی نالوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ برساتوں کے دوران شہریوں کو حادثات سے محفوظ بنانے اور برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال و تکالیف سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور صفائی کی صورتحال بہتربنانے کچرے کے ڈھیرصاف کرنے اور سیوریج نظام کی درستگی کے ساتھ نالوں کو صاف کرانے کے ساتھ ٹریفک کے معاملات بھی بہتر بنائے جائیں کیونکہ برساتوں کے دوران اور برسات کے بعد ٹریفک جام کی صورتحال بھی شہریوں کیلئے اذیت و پریشانی کا باعث بنتی ہے۔