راجہ ثاقب منیر ڈپٹی کمشنر نیلم صرف اہلیان بندالہ ہی کا نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر کا سپوت تھا

بھمبر سماہنی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ ثاقب منیر ڈپٹی کمشنر نیلم صرف اہلیان بندالہ ہی کا نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر کا سپوت تھا اللہ تعالی نے اسے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز کر دیا ، آزاد کشمیر کا ہر فرد سوگوار ہے راجہ ثاقب منیر خدا ترس عوام دوست اور قابل آفیسر تھا آج خطہ ایک عظم انسان اور قابل آفیسر سے محروم ہو گیا ، ثاقب منیر کا شاندار کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سوگوار خاندان کو سلام پیش کرتے ہیں اور صبر کے لئے دعا گو ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید نے نماز جنازہ کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ ثاقب منیر ایک چیلج لے کر وادی نیلم گیا اور وہاں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا متاثرین زلزلہ کی بحالی میں بھی شاندار خدمات سر انجام دیں راجہ ثاقب منیر کا کردار ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ راجہ ثاقب منیر نے اپنی خاندانی روایات کا ہمیشہ خیال رکھا۔

پوری دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے کم عمری کے باوجود انتظامی امور میں کمال مہارت رکھنے والا آفیسر کسی بھی چیلنج سے تمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہتا تھا انہوں نے کہا کہ وادی نیلم میں مختصر وقت میں راجہ ثاقب منیر نے جو عوامی و قومی خدمات پیش کئں اس کا اعتراف پاک آرمی کے ذمہ داران نے بھی کیا ہے اور فون پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے راجہ ثاقب منیر کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔

ان کا سروس ریکارڈ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ کے طور پر نمایاں رہے گا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں تعزیتی ریفرنس سے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان ، اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حید خان، وزیر حکومت میاں عبد الوحید ، عبد الماجد خان ، چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ اعظم خان، جماعت اسلامی کے راہنماء عبد الرشید ترابی ، چودھری طارق فاروق ، راجہ نصیر احمد خان ، ملک محمد نواز ، سابق وزیر راجہ عبد القیوم ، ریٹائرڈ کمشنر ڈاکٹر محمود الحسن ، کمشنر مظفر آباد ظہر الحسن گیلانی ، سردار ضیاء القمر باغ ، راجہ مقصود احمد خان و دیگر نے خطاب کیا۔