راجہ زاہد اقبال نے ایم این اے محترمہ تاشفین صفدر مرالہ کو وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس کی پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبار کباد دی

ملکہ (عمر فاروق اعوان) متوقع امیدوار چیئرمین یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر راجہ زاہد اقبال نے ایم این اے محترمہ تاشفین صفدر مرالہ کو وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس کی پارلیمانی سیکرٹری بننے پر مبار کباد دی ہے۔ ملاقات میں ایم این اے تاشفین صفدر مرالہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کے وژن نے ملک میں انقلاب بر پا کر دیا ہے ۔عوام کو سہولیات ان کی دیلیز تک پہنچانا وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم پہلے سو دن میں عوامی مفادات کے لئے کام کریںگے ۔تاشفین صفدر نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام کی ترقی پر ہمارا فوکس کپتان کا وژن ہے ۔ اس مو قع پر ان کے ہمر اہ را جہ سا جد ، را جہ لقما ن فضل ، را جہ شا ہد اسلم بھی مو جو د تھے ۔ را جہ ز ا ہد اقبا ل آ ز ا د نے محتر مہ تا شفین صفدر کو پھو لو ں کا گلد ستہ بھی پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ ( عمر فاروق اعوان )گلیانہ میں نوسر بازوں نے سکول ہیڈ ماسڑ سے 55ہزار روپے ہتھیا لئے ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ٹھو ٹھہ رائے بہادر کے ہیڈ ماسٹر حبیب بنک گلیانہ سے اپنی تنخواہ نکلوا کر گھر جانے کے لئے روانہ ہو ئے تونو سر بازوں نے بنک کے سامنے ہی انہیں ورغلا کر نقدی 55ہزار لے کر رفو چکر ہو گئے ۔ہیڈ ماسٹر نے رپورٹ تھانہ گلیانہ میں دے دی ہے ۔تاحال نو سر بازوں کے گینگ کو گرفتار کرنے میں پولیس تھانہ گلیانہ ناکام نظر آ رہی ہے۔

Meeting

Meeting