راجن پور : ڈسٹرکٹ زکوتہ آفس کے قریب فائرنگ 2 سرکاری ملازمین جاں بحق

Rajan Pur

Rajan Pur

جام پور (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ زکوتہ آفس راجن پور کے قریب فائرنگ سے 2 سرکاری ملازمین جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق دفتری امورکے تنازع پر مسلح ملزم نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مدت ملازمت بڑھانے کا خواہشمند تھا۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔