راجن پور : پولیس 5 روز تک اپنے ساتھی اہلکاروں کو ڈاکووں سے نہ چھڑا سکی

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) ہماری پولیس پانچ روز تک اپنے ساتھی اہل کاروں کو تو ڈاکووں کی قید سے نہ چھڑا سکی، لیکن اب لگتا ہے کہ پولیس نے ڈاکووں کے خلاف کسی بہت بڑے آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ 5 روز گزر گئے، راجن پور سے اغوا کیے گئے 8 پولیس اہلکار اب تک بازیاب نہ ہوسکے۔

پولیس کہتی ہے ڈاکو کچاجمال سے فرار ہوکر شاہ والی اور چکربور میں چھپے ہیں، یہ ڈاکو ہیں یا چھلاوا جو 4 ضلعوں کی پولیس کو چکما دے کر ادھر سے ادھر بھاگتے پھرتے ہیں۔

اور پولیس کے ہاتھ نہیں آپاتے، 4 اضلاع کی پولیس، بکتربند گاڑیاں، دوربینیں، سیکڑوں اہلکار، جگہ جگہ ناکے، فضا میں اڑتے ہیلی کاپٹر، لگتا ہے اب ڈاکووں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری ہے۔