راجن پور کی خبریں 17.03.2013

پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے روجھان کی ملی بھگت موضع قادرہ کے واٹرپلانٹ کا جینریٹر بیچ کھا گئے

راجن پور(حنیف بلوچ سے )پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے روجھان کی ملی بھگت موضع قادرہ کے واٹرپلانٹ کا جینریٹر بیچ کھا گئے علاقہ میدان ِکربلا بن گیا انسان اور جانور بوند بوند کو ترس گئے کوفیوں نے پانی بند کرکے کربلا کی یاد تازہ کردی ۔ یزیدی ٹولے کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج بن گئے واٹر پلانٹ کو فوری چالو کرانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق رکھ قادرہ اور موضع قادرہ میں 1993 میں میٹھے پانی کا پلانٹ لگایا گیا جس کے ذریعے سات واٹر ٹینک مختلف بستیوں میں لگائے گئے۔اس کے بعد اس میں 2003 میں مزید اکیس ٹینک کا اضافہ کیا گیا اور اس پلانٹ میں اضافہ کرکے پانی کی دیکھ بھال کے لئے چوکیدار،آپریٹراور لائن مین بھرتی کئے گئے پلانٹ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ایک جنریٹر بھی دیا گیا جس کی مالیت سترہ لاکھ بتائی جا رہی ہے ۔اہل ِ علا قہ کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ یہاں کے لوگوں کے لئے زندگی ثابت ہوا اور ہمیں زندہ رہنے کی امید نظر آئی ۔ میٹھا پانی ملنے سے تمام بستیوں کو ایک نئی زندگی اور زندہ رہنے کا موقع ملا۔مگریہ امید زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی کیونکہ یہاں کے متعلقہ حکام کے راشی آفیسروں نے مبینہ طورپر لاکھوں روپے کی کرپشن کر کے جنریٹر بھی اٹھا کر لے گئے ، جنریٹر میں استعمال ہونے والا ڈیزل جو اب بھی حکومت کو چارج کیا جارہا ہے ۔تمام لائینیں بندہوچکیں ہیں عملہ گھربیٹھے تنخواہیں لینے لگا اور یہ پلانٹ مکمل طور پر بند ہوگیاجس سے پورا علاقہ میٹھے پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے متعدد ملازم چوری وغیرہ اور دیگرجرائم کی وجہ سے جیل میں پڑے ہیں مگرانکو ہر ماہ تنخواہ با قائدگی سے پہنچائی جا رہی ہے پلانٹ بند ہونے کی صورت میں پورے علاقے میں کربلا سا منظر پیش کرنے لگا،شدت پیاس کی وجہ سے انسان تو انسان جانور وں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیںوہاں کے لوگ زندہ رہنے کے لئے کڑوا پانی پینے پر مجبورہوچکے ہیں جس سے پیٹ کی بیماریا ں اور وبائی امراض پھیلنے لگی ہیں اہل ِ علاقہ میں بالا چانی قبیلے کے ہمراہ سماجی کارکنوں میں اے ڈی عامر ،حنیف بلوچ ،محمد حسین گوپانگ ،رفعت ملک ،ارشاد خان بالاچانی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واٹر پلانٹ فوری چالو کیا جائے اور اسکی بندش میں جس کسی کا بھی ہاتھ ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میںجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر زاہد اقبال اور ٹھیکیدرا ر کی ملی بھگت اور لاکھوں روپے کی کرپشن کی وجہ نشتر گھاٹ پل پل صیراط بن گئی
راجن پور(حنیف بلوچ سے )محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر زاہد اقبال اور ٹھیکیدرا ر کی ملی بھگت اور لاکھوں روپے کی کرپشن کی وجہ نشتر گھاٹ پل پل صیراط بن گئی ، کم و بیش تین کروڑمالیت کی اسٹیل بیراج کشتیوں اورپینل سمیت پانی کا بہائو برداشت نہ کر سکی اور دریا برد ہوکر غرق ہوگئی۔ عوامی سماجی کارکن حنیف بلوچ ،جام محمد علی ،محمد حسین گوپانگ نے صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہا سب انجینئر زاہد اقبال اور ٹھیکیدار نے پل کی تعمیر میںلاکھوں روپے کی کرپشن کی ،پل کو مضبوط رکھنے والے لنگر جو کہ ریکارڈ میں 220فٹ کے ہیں مگر موقع پر سوفٹ سے بھی کم کے لگے ہیں اس پر ظلم یہ کہ صرف ایک طرف لگائے گئے ہیں ،کلپر وغیرہ بھی نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے پل نے معمولی پانی کا بہائو بھی برداشت نہ کر پائی اور پانی میں ڈوب گئی جس سے گورنمنٹ کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا،انہوں نے کہا کہ شکر خدا کا کہ پل رات کی تاریکی میںڈوبی اگر یہ واقعہ دن میں رونما ہوتا تو کثیر تعداد میں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا افسوس سے احتیاط بہتر ہے پیسوں کی لالچ میں آکر ان دونوں برخورداروںنے دو اضلاع کی عوام کے لئے پل صیراط تعمیر کر رکھی ہے بقیہ پل کا بھی وہی حال ہے جو کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ۔پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹیریل جن میں لنگر ،کلپ اور کروٹر کا ٹرک بھر کر یہ برخوردار جمالدین والی اورگھوٹکی میں فروخت کر دیا پل کو اللہ کے سپرد کرکے دنیا کے مزے لینے لگے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور پل کی دیکھ بھال کے لئے ماہرین سے چیک کرانے کے بعد چالو کی جائے۔ واضح رہے کہ ان دونوں کے خلاف سماجی کارکن حنیف بلوچ کی مدعیت میں انٹی کرپشن ڈی جی خان میں درخواست دائر کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جگن خان گوپانگ نے سردارنصراللہ خان دریشک گروپ جوائن کرنے کا اعلان کردیا
راجن پور(حنیف بلوچ سے )جگن خان گوپانگ نے سردارنصراللہ خان دریشک گروپ جوائن کرنے کا اعلان کردیا انکی شرافت اور عوام دوست پالیسیوں کے علاوہ مرحوم باپ سے کیے گئے وعدے کی پاسداری کے لئے شمولیت اختیار کی ۔ان خیالات کا اظہار گوپانگ برادری کے جگن خان گوپانگ نے صحافیوںکے وفد کو بلائے گئے ظہرانے میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سردارنصراللہ خان دریشک انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتے اور یہ گروپ عوام دوستی کی اپنی مثال آپ ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ میرے باپ دادا بھی سردار نصراللہ خان کی شرافت سے متاثر ہوکر انکے انتہائی قریبی ساتھیوںمیںشمارہوتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحابہ کرام علم کی شمع روشن کرنے کے لئے دنیا کا سفر اختیار کیا عرب کے مقابلے دنیا کے دیگر ملکوں میں صحابہ کرام کے مزارات ہیں
راجن پور(حنیف بلوچ سے )صحابہ کرام علم کی شمع روشن کرنے کے لئے دنیا کا سفر اختیار کیا عرب کے مقابلے دنیا کے دیگر ملکوں میں صحابہ کرام کے مزارات ہیں ۔آج کے پر فتن دور میں دین بچانے کے لئے بچو ں کو دینی تعلیم دلا نا ضر ور ی ہے وا لد ین کو چا ہے کہ وہ اپنے بچو ں کوقر آن کر یم کی تعلیم سے آر ا ستہ کر ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر سجا دہ نشین در با ر سید پیر مہر شا ہ ،سید جمیل شا ہ کا ظمی نے مو ضع میر گڑھ میں خلیل الر حمن پٹھا ن کی رہا ش گا ہ پر ایک مدرسے میں عوا م سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ہمارا مذہب تعلیم پر بہت زور دیتا ہے حدیث ِ مبارکہ ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے،،انہوں نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں اکثر خاندان دینی تعلیمات کی بجائے دنیاوی تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارا معاشرہ بے حیائی میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے دین سے آگاہی اور اسلامی تعلیمات سے ہی معاشرے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔علم کے پرچار کی ہی وجہ سے ہزاروں صحابہ کی مزاریں عرب کے علاوہ دیگر ملکوں میں پائی گئی ہیں کیونکہ انہوں نے علم کے پرچار کی خاطر دنیا کا سفر کیا اور دین ِ اسلا م کو باقی دنیا میں پھیلایا چنانچہ ہمیں چاہیے کہاپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دینی چاہیے۔