راجن پور: مسافر کوج اور ٹرک میں تصادم، ایک بچہ جاں بحق، 22 افراد زخمی

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) کوٹلہ عیسن انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ باجوڑ ایجنسی سے کراچی جا رہی تھی کہ راجن پور میں کوٹلہ عیسن انڈس ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔