راجن پور، پانی کی بندش کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) کسانوں نے پانی کی بندش کے خلاف ڈی سی او آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نہری پانی کی بندش کے خلاف کسانوں نے ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نہروں میں پانی کی فراہمی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ راجن پور کے علاقہ فتح پور، حاجی پور، چک شہید سمیت نواحی دیہاتوں میں نہری پانی دستیاب نہ ہونے سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔