رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا اعلان

Utility

Utility

رمضان المبارک کی آمد پر حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بائیس سو سے زائد اشیا پر ایک سے پندرہ فیصد تک رعایت دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آٹا ، چاول، کوکنگ آئل، گھی، کھجور، مصالحہ جات اور دالوں جیسی روز مرہ استعمال کی اشیا پر ذیادہ رعایت دی جائے گی۔

الیاس منہاس (مینیجر یوٹیلٹی اسٹور) صارفین نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دیئے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب عوام کے روزے تو بہتر گزر جائیں گے۔ لیکن حکومت کو چاہئے کہ یہ رعایت عوام کو پورا سال دی جائے۔ واکس پاپس صارف یوٹیلیٹی اسٹور زپر رمضان پیکیج کا حکومتی اعلان تو قابل ستائش ہے۔ تاہم دیکھنا اب یہ ہے کہ عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے کس حد تک ریلیف مل سکے گا۔