رمضان سے پہلے تمام مدارس رجسٹر ہوں گے، طاہر اشرفی

 Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے تمام مدارس کو رجسٹر کر دیا جائے گا۔

جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کل تک ہم مولویوں کو غیرروادار کہا جاتا تھا لیکن پارلیمان کے باہر جس طرح سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ مجھے مولوی اور منبر سے وابستہ ہونے پر فخر ہے۔ تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو ملکر رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے جو فیصل جاوید کے ساتھ ہوا یا دو روز پہلے جو احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا اب سب باتیں ایوان میں ہونی چاہئیں۔