رمیز راجہ نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کر دی

Ramiz Raja

Ramiz Raja

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق قومی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں پاک، بھارت کرکٹ سیریز کا حامی ہوں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہمیں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہوں گے،یاد رہے چند روز قبل شعیب اختر نے کورونا متاثرین کی مدد کیلیے روایتی حریفوں میں میچزکی تجویز دی تھی جس پر سابق بھارتی کرکٹرز کا منفی ردعمل سامنے آیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بدولت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے، براڈ کاسٹرز اور منتظمین کو پاک، بھارت میچ کی ضرورت ہے، شائقین کو چاہیے کہ نیوٹرل وینیو پر میچز کیلیے زور دیں۔