رنویر اور دپیکا میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے

Deepika,Ranbir

Deepika,Ranbir

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ایکشن فلم رام لیلا کے ہیرو ہیروئن رنویر سنگھ اور دپیکا پڈ کون نئی فلم “فائنڈنگ فینی فرنینڈس ” میں میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے۔

رام لیلا میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون کی جوڑی خوب جمی۔ فائنڈنگ فینی فرنینڈس میں ارجن کپور بھی مرکزی کردار کر رہے ہیں۔

گووا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران تینوں اداکار موج مستی میں بھی مصروف رہے۔

ارجن رنویر اور دپیکا پڈکون نے تین روزہ شوٹنگ کے دوران خوب شاپنگ بھی کی۔