سائنس فکشن ایکشن فلم “روبوکوپ” کے ریمیک کے نئے ٹیزرز جاری

 Robo Coupe

Robo Coupe

نیویارک (جیوڈیسک) روبو کوپ ایک بار پھر مجرموں کو مزا چکھانے واپس آرہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز روبو کوپ سلسلے کی نئی فلم ریلیز کیلئے تیار ہے جسکے نئے ٹیزر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

جی ہاں بالکل 1987 کی سائنس فکشن فلم روبو کوپ کا ریمیک تیار ہو گیا ہے جو روبو کوپ سیزیز کے سلسلے کی ریبوٹ فلم کہلائے گا۔ ہدایتکار جوز پڈلہا کی اس فلم میں جوئیل کنامین، گیری اولڈمین، مائیکل کیٹن، سیموئیل ایل جیکسن اور ایبی کارنش سمیت دیگر ہالی ووڈ اداکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مارک ابراہم، گیری باربر اور ایرک نیومین کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک جانباز پولیس افسر ایلکس مرفی کے گرد گھومتی ہے جو دورانِ ڈیوٹی شدید زخمی ہو جاتا ہے جسکے بعد اومنی کورپ نامی ایک روبوٹک فرم اُسے روبو کوپ (آدھا انسان،آدھا روبوٹ)میں تبدیل کر دیتی ہے۔

وہ ہر قسم کے مجرموں کا مقابلہ کرتا نظر آتا ہے۔ 120 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی روبو کوپ سلسلے کی یہ نئی فلم ایم جی ایم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 7 فروری کو برطانیہ اور 12 فروری کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنا دی جائیگی۔