کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز ، پولیس کی کاروائی، متعدد افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے متعدد افرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے گلشن غازی بلدیہ ٹاون کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی، کارروائی میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 30سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

نیو کراچی اور سرجانی ٹاون میں بھی رینجرز نے کاروائی کے دوران 11ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے شرافی گوٹھ کے علاقے الفلاح بند میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بھتا خوروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔