رینجرز آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہ رکی، خاتون جاں بحق، 4 لاشیں برآمد

Rrangers Operation

Rrangers Operation

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے. گلزار ہجری میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی. شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ لاشیں ملی ہیں. جاں بحق ہونے والوں میں سولہ سے سترہ سالہ چار نوجوان بھی شامل ہیں۔شہر قائد میں انسانی لاشے گرنے اور ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گلزار ہجری کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی کالا پل کے قریب جھاڑیوں سے تین دن پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی کھارادر میں صرافہ بازار موم پھلی والی گلی سے ایک شخص کی لاش ملی ۔اس ہی گلی سے مزید دولاشیں بر آمد ہوئیں جن کے ہاتھ پاں بندھے ہوئے تھے۔

لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی عمریں سولہ سے سترہ سال کے قریب ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب رات گئے کورنگی کے علاقے میں بنگالی پاڑے میں خالی پلاٹ سے تیرہ سالہ بچے کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے