راولپنڈی میں شیخ القرآن کی یادگار پر کھلی دہشت گردی حکومت پنجاب اور پنڈی انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے

فیصل آباد : راولپنڈی میں شیخ القرآن کی یادگار پر کھلی دہشت گردی حکومت پنجاب اور پنڈی انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ معصوم بچوں اور نمازیوں کو دلدوز طریقہ سے قتل کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں۔ ایسے عناصر کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر اہلسنت والجماعت مولانا حبیب الرحمن صدیقی، سٹی صدر مولانا سلمان جھنگوی، محمد نعیم انصاری، فاروق اعظم نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ماتمی جلوسوں کو ان کی عبادت گاہوں تک محدود کیا جائے ورنہ فرقہ واریت کی وجہ سے ملک پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ اہلسنت عوام کا حکومت کی سرپرستی میں قتل عام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اگر حکومت پاکستان نے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اہلسنت مولانا احمد لدھیانوی کے حکم کے منتظر ہیں اس لیے ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔