راولپنڈی: خود کش دھماکے میں 6 اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق، 10 کی حالت تشویشناک

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے حساس علاقے آرے بازار میں خود کش دھماکے میں چھ سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق،17 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی جگہ سے فرانزک شہادتیں اکھٹی کی جا رہی ہیں،زخمی ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

حملہ آور کسی حساس ادارے کی عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق دس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔