راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی، اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

راولپنڈی (خرم شہزاد بھٹی) چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس (آج) بدھ کوہوگی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں (آج) بدھ کو کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔ امکان ہے کہ کانفرنس میں طالبان کیساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سمیت اندرونی و بیرونی قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کانفرنسمیں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ یہ کور کمانڈرز کانفرنس ایسے وقت میں ہورہی ہے جب آرمی چیف نے گذشتہ روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور فوج کے وقار کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔

2 ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنانے کی قراردادقومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ،ٹیکس کی شرح نہیں بڑھائیں گے تو غریب لوگ غریب ہوتے جائیں گے،عمران خان،میری کوئی جائیداد پاکستان سے باہر ہو تو پاکستان کے حوالے کردوں گا،خورشید شاہ،اسد عمر کی بات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ غیر جمہوری قوتوں کی نمائندگی کررہے ہیں، پرویز رشید، پارلیمنٹ آئین سازی کا مقتدر ادارہ ہے