راول پنڈی: ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راول پنڈی (جیوڈیسک) گوجر خان اور بولان میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گوجر خان میں مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو گوجر خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ کوئٹہ میں پیش آیا جہاں بولان کے علاقے کوباش میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔