راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق، دو زخمی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک سیداں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار ڈھوک سیداں میں قصر شبیر کی سیکورٹی کیلئے مامور تھے۔

مجلس وحدت المسلمین نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سانحہ عاشورہ کے ذمہ داران کو گرفتار کرتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔