ایردوان ۔ ٹرمپ ٹیلی فونک ملاقات، سیف زون امور پر غور

Recep Tayyip Erdogan - Trump

Recep Tayyip Erdogan – Trump

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر ترکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ملاقات کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اطلاع دی ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ معاملات سمیت ترکی۔ شام سرحدوں پر قائم کرنے کی منصوبہ بندی ہونے والے سیف زون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جناب ایردوان نے بنیادی اور مضبوط بنیادوں پر استوار ترک۔امریکی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی خاطر اٹھائے گئے دو طرفہ تعلقات پر اپنی ممنونیت کا اظہار صدر ٹرمپ سے کیا ہے۔

انہوں نے شمالی شام میں قائم کیے جانے والے سیف زون کے حوالے سے امور سمیت علاقے میں امن و خوشحالی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری و ساری رکھنے کی تمنا کا بھی اظہار کیا ہے۔