ہلال احمر کی اسلام آباد میں ایمبولینس سروس شروع ہیلپ لائن بھی قائم

Red Crescent

Red Crescent

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے کہا ہے کہ ریڈ کریسنٹ پاکستان نے اسلام آباد میں پہلی باقاعدہ ایمبولینس سروس اور ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

اب زخمیوں اور مریضوں کو ایمبولینس سروس کے ساتھ ان کی صحت کی آگاہی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلپ لائن ہلال احمر سے کوئی بھی رابطہ کر سکتا ہے۔

ایمبولینس کا نمبر 1030 ہے۔ ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں کی تعداد 50 لاکھ تک لے کر جائیں گے۔ رضاکاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے اداروں سول سوسائٹی اور دیگر اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء کے مہاجر کیمپ ہوں یا 2005 کا زلزلہ یا آئی ڈی پیز ہو ہلال احمر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر فلسطین نے ہلال احمر پاکتان سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے جس کے لیے ہم مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔