پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے، ماہرہ خان

Mahrh Khan

Mahrh Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق 3 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران فیسنگ فیوچرکے نام سے پینل مکالمے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین اور فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے پشاوراورکراچی میں افغان مہاجرین کو قریب سے دیکھا ہے، انہیں ہزار سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود اپنے گھراورملک کی یاد ضرورستاتی ہے، اپنا ملک اوراپنا گھراپنا ہی ہوتا ہے اورپناہ گزین کی حثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ماہرہ خان کے شکرگزار

ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہاجرین سے خیرسگالی کا رویہ اختیارکرنا چاہیے۔