رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف اور گیلانی طلب

galani & pervaz

galani & pervaz

اسلام آباد:(جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو نے رینٹل پاور کیس تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور ڈاکٹر عاصم کو طلب کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے دونوں سابق وزرائے اعظم اور مشیر پٹرولیم کو طلب کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو 26 مئی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو 27 مئی اور سابق مشیر پٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کو 30 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی خصوصی تفتیشی ٹیم ان سے سوال وجواب کرے گی۔ راجہ پرویز اشرف قبل ازیں بھی کئی گھنٹوں کا تحقیقی سیشن بھگت چکے ہیں جبکہ نیب حکام نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے بھی تحقیقات کی ہیں