ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، اوباما کا قوم سے خطاب

Obama

Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ بوسٹن دھماکوں میں ملوث عناصر کو تلاش کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں صدر اوباما نے دہشت گردی کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا ابھی یہ نہیں پتہ کہ دھماکے کس نے کئے۔ لوگوں کو بھی اس وقت تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہئے جب تک تمام حقائق سامنے نہ آجائیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ پوری گہرائی میں جائیں گے اور پتہ لگائیں گے کہ یہ کس نے کیا اور کیوں کیا۔ جو بھی شخص یا گروپ اس میں ملوث ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو جہاں ضروری ہوا وہاں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوسٹن میں صورت حال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ضروری وسائل بروئے کار لانے اور بوسٹن انتظامیہ کو متاثرین کی ہرممکن امداد اور تعاون کی ہدایت کی ہے۔