ریٹرننگ افسر نے پیشی کیلئے مریم نواز،میاں مرغوب کو مہلت دیدی

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور(جیوڈیسک)ضلع لاہورکے رینٹرننگ افسر نذیراحمد گجانہ نے مسلم لیگ ن کے راہ نماوں مریم نواز،میاں مرغوب اوربلال یاسین کو آج رات12بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے اورقراردیا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو مقدمے کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن کولکھ دیں گے۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلال یاسین پیش ہو گئے۔مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نوازشریف،میاں مرغوب اوربلال یاسین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اوربغیراطلاع ریلی نکالنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہوراورینٹرننگ افسر نذیراحمد گجانہ نے پیشی کیلئے طلب کیاتھا۔

وکلا نے پیش ہوکر سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعاکی جورینٹرننگ افسرنے مسترد کردی،عدالت نے قرار دیاکہ مریم نواز،میاں مرغوب اوربلال یاسین رات بارہ بجے تک ہرحال میں حاضر ہوں،ورنہ وہ الیکشن کمیشن کولکھیں گے اورمقدمہ درج کرائیں گے۔

اس کے بعدلاہورسے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 139سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال یاسین عدالت میں پیش ہو گئے،عدالت نے ان کی آئندہ پیشی سے استثنی کی استدعاقبول کرلی۔