دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے نے والوں کو بے نقاب کرینگے

Election Commission

Election Commission

مصطفی آباد/للیانی : دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے نے والوں کو بے نقاب کرینگے، فیصل آباد کے جلسے سے(ن) لیگ گھبراہٹ کا شکار ہو گئی، ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ملنا شروع ہو گئی ہیں، ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اور آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے قیام تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مخلص قیادت کی ضروت ہے ۔ گیارہ مئی کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ، عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کو بے نقاب کرنے کے لئے احتجاجی تحریک شروع کی ہے اور فیصل آباد کے کامیاب جلسے سے (ن) لیگ کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں تحریک انصاف کے ساتھ ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی ملنا شروع ہو گئی ہیں، ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو تک احتجاج جاری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ ملک سیکیورٹی ،مہنگائی ، غربت ،کرپشن جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے ، اقربا پروری کا عروج پر ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے جرات مند اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔