ن لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلا امتیاز کارروائی کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار سمیت تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈ اسکینڈل کے مجرم ہیں، عمران صاحب اور عثمان بزدارکے ہوتے ہوئے بلاامتیاز انکوائری نہیں، مافیاز کی سہولت کاری ہو سکتی ہے۔