دریا ئے سندھ میں پنجکوڑہ اور خیالی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

River Sindh

River Sindh

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختون خوا کے دریا ئے سندھ ، پنجکوڑہ اور خیالی میں مختلف مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈوارننگ سیل خیبر پختون خوا کے مطابق دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کا اخراج دو لاکھ 33 ہزار 400 جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقا م پر 21 ہزار 414 کیوسک ہے۔

یہاں پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق دریائے خیالی میں چارسدہ روڈکے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر تمام دریا معمول لے مطابق بہہ رہے ہیں۔