روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، کینیڈا نے آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کر دی

Aung San Suu Kyi

Aung San Suu Kyi

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا کی پارلیمان نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر خاموشی اختیار رکھنے پر میانمار کی وزیراعظم آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

خبر کے مطابق ،کینیڈا کی پارلیمان میں میانمار کی وزیراعظم آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت کی منسوخی کے لیے رائے شماری ہوئی۔

یاد رہے کہ آنگ سانگ سوچی کو اعزازی شہریت 2007 میں دی گئی تھی۔

کینیڈا کے حکومتی اور مخالف اراکین نے روہنگیا مسلمانوں کے میانمار فوج کے جنگی جرائم اور انتہا پسند بدھ مت کے پیروکاروں کے مظالم روکنے میں ناکامی پر آنگ سانگ کی اعزازی شہریت کی منسوخی کے حق میں ووٹ دیا۔

اب اس منظوری کے بعد آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔