رومانیا میں دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کرلیا گیا

Romania

Romania

رومانیا (جیوڈیسک) بخارسٹرومانیا کے دارلحکومت بخارسٹ کے قریب ایک چھوٹے سے گاوں میں 200 افراد نے تقریبا11 سو 45 فٹ لمبا اور744فٹ چوڑا جھنڈا تیار کر کے نمائش کے لیے پیش کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا ہے۔

اس جھنڈے کا وزن پانچ ٹن اور اس کا سائز تقریبا 3فٹ بال گراونڈ کے برابر ہے۔ جھنڈا تیار کرنے والی فیکٹری کے مطابق اسے سینے میں کئی ہفتے لگے اور70 کلومیٹر کا دھاگا استعمال کیا گیا۔

اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بنانے کا ریکارڈ لبنان کے پاس تھا۔ اس طرح یورپی ملک رومانیا نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔