بغداد : بم دھماکوں کے واقعات میں 70 افراد ہلاک ،187زخمی

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں 70 افراد ہلاک اور187 زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز بغداد کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز پر متعدد بم حملے کیے گئے۔

جس کے نتیجے میں تقریبا70 افراد ہلاک اور 187 زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق صدر سٹی کے علاقے میں 2 کار بم دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ اب تک کسی گروپ نے ان بم حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ عراق میں رواں ماہ پرتشدد واقعات کے دوران 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔