سکھر : ہوٹل میں لگنے والی آگ نے 5 دکانوں کو جلا کر خاکستر کردیا

Fire

Fire

سکھر میں چائے کے ہوٹل میں لگنے والی آگ نے 5 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ عملے نے دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائربریگیڈ ذرائع کے مطابق نیو بس ٹرمنل کے قریب چائے کے ہوٹل میں لگے چولھے سے نکلنے والی چنگاری نے لکڑی کی 5 دکانوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ، واقعے کے اطلاع پر مقامی انتظامیہ اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔