روپے کی بے قدری کی وجہ سٹے بازی تھی، وفاقی وزیر تجارت

Khurram Dastgir Khan

Khurram Dastgir Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام لائے گی، ملک میں روپے کی قدر میں کمی سٹہ بازی کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اب یہ بڑھ گئی ہے معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا جو چیئرمین حاجی غلام علی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں سینیٹرز عبدالحسیب خان، ڈاکڑ کریم احمد خواجہ، کلثوم پروین، سعیدالحسن مندوخیل، حاجی سیف اللہ خان بنگش، ایڈیشنل سیکریٹری کامرس، ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔