روس میں 8.2 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری

Russia Earthquake

Russia Earthquake

ماسکو(جیوڈیسک)روس میں آٹھ عشاریہ دو شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلہ روس کے مشرقی ساحلی علاقے سخالین میں آیا،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت آٹھ عشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی شدت کے پیش نظر حکام نے محدود علاقے میں سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تا حال زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔