روس : شہریوں کے شفاف انتخابات کے لئے مظاہرے

Russia Protests

Russia Protests

روس (جیوڈیسک)روس میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ان کا مطالبہ تھا کہ ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔ اور انتخابی عمل میں نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں. مظاہرین نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے مستعفی ہونے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں سیاسی اور دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماں سمیت کارکنان اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ مظاہرے میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابی مہم میں سب کو برابر کا حق حاصل ہونا چاہیئے۔

ان دنوں روس میں دارالحکومت ماسکو سمیت ہر جگہ حکومت مخالف ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور روس میں انتخابات سے قبل ہی سیاسی میدان میں گرمی نظر آرہی ہے. جبکہ روس ان دنوں شدید تنا اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔