روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی ریکارڈ یومیہ تعداد

Coronavirus Deaths

Coronavirus Deaths

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 936 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کورونا وائرس حفاظتی تدابیر وکنٹرول مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 936 افراد کی ہلاکت سے وباء کے آغاز سے اب تک اموات کی بلند ترین یومیہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں مریضوں کی تعداد حالیہ ایک دن کے دوران 27 ہزار 246 کے اضافے سے 77 لاکھ 17 ہزار 356 تک پہنچ گئی ہے۔

تقریباً 6 لاکھ 83 ہزار افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 20 ہزار 566 افراد کی صحتیابی کے بعد وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 19 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

روس کے وزیر صحت میخائل موراشکو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ملک میں وباء نہایت درجہ شدید ہے اور اس شدت میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے”۔